ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دبئی :شیرورگرین ویلی اسکول کے صدر ڈاکٹر سید حسن کی دختر دانیا کو ملا شیخہ فاطمہ بنت مبارک ایوارڈ آف ایکسلینس‘

دبئی :شیرورگرین ویلی اسکول کے صدر ڈاکٹر سید حسن کی دختر دانیا کو ملا شیخہ فاطمہ بنت مبارک ایوارڈ آف ایکسلینس‘

Thu, 13 Aug 2020 20:37:25    S.O. News Service

دبئی 13/اگست (ایس او نیوز) عرب امارات میں بہترین ہمہ جہتی تعلیمی کارکردگی کے لئے طالب علموں کو دیا جانے والا ’’ہَرہا ئنیس شیخہ فاطمہ بنت مبارک ایوارڈ آف ایکسلینس“ امسال دانیا حسن کو تفویض کیا گیا ہے جس کا تعلق  بھٹکل کے پڑوسی علاقہ شرور سے ہے۔

  بتایا گیا ہے کہ یہ ایوارڈ شہریت کی کسی تفریق کے بغیرکسی بھی ملک کے طالب علم کو اس کی کارکردگی کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔ایوارڈ پانے والے طالب علم کے  جاری تعلیمی سال کا پورا خرچ  برداشت کرنے کے علاوہ ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو  ایک ٹرافی اور سرٹفکیٹ سے بھی نوازا جاتا ہے۔

دانیا حسن  کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ ساحلی کرناٹکا کے شیرور میں واقع  مشہور و معروف اسکول   گرین ویلی نیشنل اسکول کے صدر جناب ڈاکٹر سید حسن صاحب کی دختر ہیں۔    دانیا بنت سید حسن مشرقی ساحلی علاقے کی واحد طالبہ ہے جس کوسال 2020کے لئے یہ ایوارڈتفویض کیا گیا ہے۔ دانیا اس وقت GEMSونچسٹر اسکول فُجیرا  میں دسویں جماعت میں زیر تعلیم ہے اور وہ اپنے والدین کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے شہر خورفکان    میں مقیم ہے۔


Share: